جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آج رات 12بجے سے پہلے پہلے اپنی گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی ٹینکیاںبھروالو ۔۔۔۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،بہاول نگر (این این آئی)کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ،اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30روپے فی لیٹرلیوی کی بنیاد پرکیاگیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت

میں 20روپے7پیسے اضافے اور ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں19روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پرپیٹرول ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹربڑھے گی،فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے، فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے اضافے کی خبروں کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی کردی جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یکم مارچ سے پٹرول 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل 19 روپے 61 پیسےمہنگا کرنے کی خبروں نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے، ابھی عوام گیس’ بجلی اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے صدمے سے باہر نہیں نکلے تھے کہ حکومت نے ایک اور پٹرول بم عوام پر گرانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کا گراف ہر سطح پر نیچے گرنےلگا ہے اب تو خود پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے منہ چھپانے پر مجبور ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…