جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فیملی اور بے نامی داران کے نام پر اربوں روپے کی جائیدادیں بنا رکھی ہیں، کیپٹن (ر) صفدر نے چیئرمین نیب کے خلاف درخواست دے دی

datetime 26  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے چیئرمین نیب کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو درخواست دے دی،کیپٹن ر محمد صفدر نے سابق رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے درخواست دی ہے، نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے درخواست

ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے، جے آئی ٹی ایڈیشنل ڈی جی کے رینک کے آفیسر کی زیر نگرانی تشکیل دی جائے انکوائری ٹیم بغیر کسی دباؤ کے میرٹ پر تحقیقات کرے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنا کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے ملزم کو ذاتی حیثیت میں بذریعہ سمن طلب کر کے جواب طلبی کی جائے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا جائے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال ایک اہم سرکاری ادارے کے سربراہ ہیں اربوں روپے کی جائیدادیں بنارکھی ہیں یہ جائیدادیں اپنی فیملی اور بے نامی داران کے نام پر آمدن سے زائد بنا رکھی ہیں جسکا ریکارڈ ملزم کے ذاتی، فیملی اور بے نامی داران کے بینک اکاؤنٹس،ٹیکس ریکارڈ سے مل سکتا ہے پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیز، ریونیو اتھارٹیز، فیملی اور بے نامی داران کی کمپنیز کا ریکارڈ دیکھا جاسکتا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…