جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

افغانستان میں نیٹو اڈے پر خودکش حملے اور 2 بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک

datetime 13  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغانستان میں نیٹو اڈے پر ہونے والے خودکش حملے اور 2 بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز کے آپریشن میں 61 شدت پسند بھی مارے گئے، ننگرہار میں داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپوں اور امریکی ڈرون حملوں میں 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان شہر خوست میں غیرملکی فوجی اڈے کے داخلی دروازے پر خودکش کار بم دھماکے میں 25 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ فوجی اڈے میں افغان اور غیرملکی فوجی تعینات ہیں۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ مرنے والوں میں غیر ملکی فوجی شامل ہیں یا نہیں۔ نیٹو کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کردی لیکن ہلاکتوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ دریں اثنا صوبہ کپیسا میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ صوبہ کپیسا کے پولیس چیف نے دھماکے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ دھماکا ضلع تغاب میں کیا گیا جہاں شرپسند فعال ہیں اور باقاعدگی سے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملے کررہے ہیں۔دریں اثنا صوبہ قندوز میں ایک اور سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں مزید 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دونوں دھماکوں کی ذمے داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ اے پی پی کے مطابق افغان فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملک میں61 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا، جھڑپوں میں 5 اہلکار بھی مارے گئے۔ فورسز نے 13بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔ طالبان نے صوبہ بغلان میں غوری علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔ صوبہ ننگرہار میں داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپوں اور امریکی ڈرون حملوں میں 48 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبہ پکتیا میں 4 قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…