پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

نیلم منیر نے احسن خان کو ’خاوند‘ کہہ دیا

datetime 23  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ میں ساتھ مرکزی کردار ادا کرنیوالے احسن خان کو مذاق مذاق میں خاوند کہہ دیا۔ سوشل میڈیا پر احسن خان اور نیلم منیر کی گاڑی میں بیٹھے ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں ڈرامے کی شْوٹنگ کے دوران ایک بچی ان کی گاڑی کے پاس آکر پشتو میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے احسن خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے

پوچھتی ہے کہ یہ تمہارا شوہر ہے؟۔بچی کے اس معصومانہ سوال پر نیلم منیر ایک زوردار قہقہہ لگاتی ہیں اور ساتھ بیٹھے احسن خان فوراً کہتے ہیں کہ ہاں میں اس کا خاوند ہوں۔نیلم پھر بچی کو پشتو میں سمجھاتی ہیں کہ ہاں یہ میرا خاوند ہے لیکن صرف ڈرامے میں حقیقت میں نہیں۔واضح رہے کہ احسن خان، نیلم منیر اور امر خان جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ میں کام کررہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ و سپر ماڈل مہوش حیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔مہوش حیات کی جانب سے انسٹا گرام پر نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جنہیں اْن کے مداح و فالوورز دیکھ کر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔مہوش حیات نے اپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ اْن کے جنون کا ایک طریقہ ہے،‘ مہوش نے اپنے کیپشن میں بم کا ایموجی بھی استعمال کیا ہے۔ مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک انسٹرکٹر کی موجودگی میں پستول سے نشانہ لگاتے ہوئے فائرنگ کر رہی ہیں۔ مہوش حیات کی ان تصاویر پر اْن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔مداحوں کا کہنا ہے کہ مہوش حیات کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کی زْمرے میں آتی ہیں۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…