پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

ڈیم والے بابا جو خود کو بابا رحمتے کہتے تھے میرے اوپر ۔۔۔ سینٹ کیلئے نااہل ہونے کے بعد پرویز رشید کا صبر جواب دے گیا

datetime 23  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ میں سینیٹ کا ممبر بنوں یا نہ بنوں لیکن گلی محلے ، چوک اورچوراہے میں جہاں بھی موقع ملے گا دھند والوں اور اندھیر نگری والوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا ، مجھے معلوم ہے کہ میر اجرم کیا ہے ، میرا جرم کچھ اور ہے اور سزا کسی اور میں دلوائی گئی ہے ۔

میں یہ جرم جاری رکھنا چا ہتا ہوں کیونکہ مجھے یہ جرم کرنے میں مزہ آتا ہے ، پنجاب ہائوس کے کنٹرولر نے عدالت کے سامنے تسلیم کیا ہے میں اس دن جان بوجھ کر غیر حاضر تھا اور میں نے واجبات وصول نہیں کئے ، اعتراض کنندہ اصل اعتراض کی بجائے بابا رحمتے کے ایک فیصلے کو سامنے لے آیا حالانکہ اس حوالے سے اپیل سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے ، ان فیصلوں کو لے کر دھند والے اندھیر نگری مچا رہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن ٹربیونل کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی رکوانے کیلئے کہا گیا کہ مجھ سے واجبات کی مد میں پیسے لینے ہیں لیکن جب میں پیسے دینے جاتا ہوں تو پیسے لئے نہیں جاتے ۔ پنجاب ہائوس کے کنٹرولر نے جج صاحب کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ اس روز غیر حاضر تھا اور اس نے پیسے نہیں لئے ، اس نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر آر او نے مجھے جو موقع فراہم کیا اس حق کو بہانے سے واپس لے لیا

گیا ۔ میں سمجھ رہا تھاکہ عدالت کہے گی کہ آپ واجبات جمع کرادیں لیکن دھند والے اور اندھیر نگری والے ایک نئی رائے سامنے لے آئے اور جو اصل اعتراض تھا اسے ایک طر ف رکھا گیا او رپیسے وصول نہیں کئے گئے ۔ایک جج صاحب جو ڈیم بنانا چاہتے تھے اور ڈیم والے

بابا جو خود کو بابا رحمتے کہتے تھے میرے اوپر ساڑھے چار کروڑ ڈال گئے ،جو تنخواہیں کسی نے لی ہیں مجھے کہا جارہا ہے کہ میں وہ واپس کر دیں ۔ میری اس حوالے سے درخواست سپریم کورٹ میں التواء ہے جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہیں دیتی پیسہ دینا میری ذمہ داری نہیں بنتی ۔

بابا رحمتے نے انتخابات کو انجیئرڈ ، بابا رحمتے نے ہمارے لوگوں کو سزائیں دیں اور توہین عدالت لگائی ،ہمارے سینیٹرز کا حق چھینا گیا ، ان فیصلوں کو لے کر دھند والے اور اندھیر نگری مچا رہے ہیں ۔ میں ممبر بنو ں یا نہ ممبر بنوں میں نے اس اندھیر نگری کو بے نقاب کیا ہے ،

دھند والوں،اندھیر نگری والے اور انصاف والوں کا چہرہ روز بے نقاب ہونا ہے ۔ ڈسکہ کے بعد والے میرے فیصلے سے یہ بے نقاب ہوئے ہیں،میں گلی چوراہے جہاں موقع ملے گا دھند اور اندھیر نگری کے بے نقاب کرتا رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقدمہ سیدھا تھا کہ پیسے جمع کر ادیں ،

اگر مرکزی اعتراض میں بابے رحمتے کا اعتراض داخل کیا جاتا تو میں اس کا جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب میں نے اپیل دائر کی تو یہ کہہ دیں کہ پرویز خٹک اور ان کے بھائی میں لڑائی میں نے کرائی ہے ۔ میری خواہش ہے کہ میں اپنے لئے انصاف کا قدم نہ بڑھائوں لیکن میں نے نا انصافیوں کو بے نقاب کرنا ہے اور یہ میں اپنا فریضہ سمجھتا ہوں ، میں نے ساری

زندگی یہی کام کیا ہے ، مجھے معلوم ہے کہ میر ااصل جرم کیا ہے ، میر اجرم کچھ اور ہے لیکن مجھے جرم کسی اور میں سزا دلوائی گئی ہے ، میں اس جرم کو جاری رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے اس میں مزہ آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں 2010ء سے2013ء تک پارلیمنٹ لارجز میں رہا اس کا میرے پاس این او سی ہے ، جب میں وزیر بن گیا میری ملکیت میں منسٹر انکلیو تھا میرے پاس اس کا بھی این او سی ہے پھر میں اولڈ ایم این اے ہاسٹل میں گیا اس کا بھی این او سی میر ے پاس موجود ہے ،مجھے پنجاب ہائوس کے بوسیدہ کمرے کی کیا ضرورت ہے؟۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…