بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بگ باس کا سیزن 14 اختتام پذیر فاتح امیدوار کا بھی اعلان کردیا گیا

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 14 روبینہ دلیک جیت گئیں۔گزشتہ سال اکتوبر سے شروع ہونے والا بھارت کا مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 14 اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اس سیزن کی فاتح سب سے مضبوط اْمیدوار روبینہ دلیک قرار پائی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔فائنل کے آغاز میں سب سے پہلے راکھی ساونت جیتنے کی ریس سے باہر ہوئیں، اس کے بعد کم ووٹس ملنے کی وجہ سے علی گونے آؤٹ ہوئے۔آخر میں تین ٹاپ کنٹسٹنٹ فائنلسٹ بنے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا اور نیکی تمبولی شامل تھیں لیکن کم ووٹس کی بنا پر نیکی بھی بگ باس 14 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی ریس سے باہر ہوگئی تھیں۔اس کے بعد یہ مقابلہ روبینہ دلیک اور راہول ویدیا کے درمیان چلا اور پھر بالی ووڈ اداکار اور اس شو کے میزبان سلمان خان نے روبینہ دلیک کو زیادہ ووٹس ملنے کی بنا پر بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار دیا۔واضح رہے کہ روبینہ دلیک کے ساتھ اْن کے شوہر ابھینوو شکلا بھی بگ باس 14 کے گھر کا حصہ تھے لیکن وہ اس کھیل سے آؤٹ ہوگئے تھے۔روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ روبینہ دلیک نے 2006 میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے دو سال بعد 2008 میں اْنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…