اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک سانس میں الیکشن کمیشن کی تعریفیں، دوسرے میں انتظامیہ کی نااہلی، جبکہ تیسرے سانس میں دھاندلی کا واویلا مچایا جارہا ہے،مریم نواز کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ قرار

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھی،ایک سانس میں الیکشن کمیشن کی تعریفیں، دوسرے میں انتظامیہ کی نااہلی، جبکہ تیسرے سانس میں دھاندلی کا واویلا مچایا جارہا ہے، این اے 75 ڈسکہ کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، آج ادارے آزاد اور فعال ہیں، الیکشن کمیشن کھل کر بول رہا ہے، کیا ماضی میں ایسی مثال ملتی ہے؟۔اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اگر انتظامیہ نااہل ہے تو پھر دھاندلی کیسے ہوئی؟ ۔انہوں نے کہاکہ یہ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟قوم ان

بے نامی کرداروں سے خوب واقف ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ وہی کردار ہیں جو کہتے تھے “لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں”۔انہوں نے کہاکہ جو الیکشن یہ جیتیں وہ شفاف، جہاں ہاریں وہاں دھاندلی کا شور،عوام ان کی سیاسی منافقت سے بیزار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جہاں یہ جیتے ہیں وہاں پر بھی تحریک انصاف کی حکومت تھی ۔ شبلی فراز نے کہاکہ دھونس،دھمکی، دھاندلی ہمیشہ سے ان کا شیوہ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ادارے آزاد اور فعال ہیں، الیکشن کمیشن کھل کر بول رہا ہے، کیا ماضی میں ایسی مثال ملتی ہے؟ ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…