جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ہیومن رائٹس واچ نے بھی بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک کی قلعی کھول دی

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو)نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت نے ہندو انتہا پسندوں کو اقلیتوں پر حملہ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت

میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو)کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی سرکاری پالیسیاں اور اقدامات اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے مسلمانوں کو منظم طور پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنانے والی پالیسیاں بنائیں، بھارتی حکمران جماعت بی جے پی، پولیس، عدلیہ اور خود مختار اداروں میں مداخلت کر رہی ہے۔ایچ آر ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بی جے پی نے ہندو انتہا پسندوں کو مذہبی اقلیتوں کو دھمکانے، انہیں ہراساں کرنے اور حملہ کرنیکا اختیار دے دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی دہلی میں 23 فروری 2020 کے فسادات میں ہلاک 52 افراد میں سے 40 مسلمان تھے، بھارتی حکام نے دلی فسادات کی معتبر، غیر جانبدارانہ تحقیقات نہیں کیں۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق دلی میں فسادات بھڑکانے میں بی جے پی لیڈرز اور پولیس حکام پر الزامات ہیں، بھارت نے فسادات کی تحقیقات کے بجائے کارکنان اور احتجاجی منتظمین کو نشانہ بنایا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکام اب کسان

احتجاج میں شامل اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہندو اکثریت کو سرکاری اداروں میں بھرتی کر لیا ہے، بھارتی حکمران جماعت کے اقدام سے مساویانہ حقوق کو نقصان پہنچا۔ایچ آر ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو

حملوں سے بچانے میں ناکام رہی ہے، بھارتی حکومت اقلیتوں پر حملہ کرنے والوں کی سیاسی سرپرستی کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی لیڈرز نے شہریت قانون کے خلاف مظاہرین پر قومی مفاد کے خلاف سازش کا الزام لگا دیا، بی جے پی لیڈرز اور ان کے حامیوں

نے کسان احتجاجی تحریک کو بھی سازش قرار دیا۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں کسان مظاہروں میں شریک افراد کو طفیلیے کہا، نریندر مودی نے کسانوں کے معاملے پر عالمی تنقید کو تباہ کن نظریہ کہا۔ایچ آر ڈبلیو کے مطابق بھارت میں

ماہرین تعلیم، دیگر ناقدین کو نشانہ بنانے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا، بھارت میں اقلیتوں، کمزوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کی پابند ہے لیکن مودی حکومت میں قانون سازیوں میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک کو جائز قرار دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…