واشنگٹن (این این آئی )امریکی فوج کے ہزاروں اہلکاروں نے کرونا ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔ البتہ افسران مسلسل انہیں ویکسین سے متعلق انٹرنیٹ پر موجود افواہوں پر دھیان نہ دینے کی ہدایت کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایئر فورس کے میجر جنرل جیف ٹیلیفیرو نے کانگریس کو بریفنگ کے دوران بتایا
کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فوج کے دو تہائی اہلکاروں نے ویکسین لینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی اور کہیں یہ تعداد بہت کم ہے۔آرمز فورسز کمانڈ کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی کا کہناتھا کہ ہم ویکسین سے متعلق اہلکاروں کو آگاہی دینے اور انہیں ویکیسین لگوانے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کے بقول فوج کی بعض یونٹس میں 30 فی صد اہلکاروں نے ویکسین لگانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جب کہ دیگر یونٹس میں یہ تعداد کہیں 50 فی صد اور کہیں 70 فی صد ہے۔یاد رہے کہ امریکی فورسز کمانڈ 15 اڈوں کی نگران ہے جہاں لگ بھگ سات لاکھ 50 ہزار فوجی، ریزرو اہلکار اور نیشنل گارڈز موجود ہوتے ہیں۔جنرل ایڈورڈ بیلی کے مطابق ریاست نارتھ کیرولائنا کے قصبے فورٹ بریگ میں، جہاں ہزاروں اہلکار مستقبل میں تعیناتی کی تیاری کر رہے ہیں، ویکسین کو قبول کرنے والے اہلکاروں کی شرح صرف 60 فی صد ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین لگانے پر رضامندی ظاہر کرنے والوں کی یہ تعداد اتنی نہیں ہے جس کی ہم توقع کر رہے تھے۔ امریکی ایئر فورس کے میجر جنرل جیف ٹیلیفیرو نے کانگریس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فوج کے دو تہائی اہلکاروں نے ویکسین لینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی اور کہیں یہ تعداد بہت کم ہے۔آرمز فورسز کمانڈ کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی کا کہناتھا کہ ہم ویکسین سے متعلق اہلکاروں کو آگاہی دینے اور انہیں ویکیسین لگوانے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔