اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مشاہد اللہ خان کی وفات، عرفان صدیقی کے سینیٹر بننے کے امکانات روشن ہو گئے

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ + این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان کی وفات کے بعد عرفان صدیقی کے سینیٹر بننے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنماؤں نے عرفان صدیقی کو ٹکٹ دینے کی حمایت کر دی ہے اور مریم نواز نے بھی عرفان صدیقی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی عرفان صدیقی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ایوان بالا کے رکن سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں مشاہد اللہ خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان ایوان بالا کے ایک فعال رکن تھے، ان کی وفات سے پارلیمان ایک متحرک سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے،مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسپیکر وڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان ایک عوامی آواز سے محروم ہو گئی ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے سوگوار لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ سینیٹر مشاہد اللہ کے انتقال کا سن کر شدید افسوس ہوا، سینیٹر مشاہد اللہ کا انتقال پاکستان کی سیاست اور پارلیمان کا بہت بڑا نقصان ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ سینیٹ آف پاکستان ایک عوامی

آواز سے محروم ہو گئی ہے، سینیٹر مشاہد اللہ کی سینیٹ میں شدید کمی محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سینیٹر مشاہد اللہ کے درجات بلند عطا فرمائے، آمین۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے اپنے بیان میں کہاکہ سینیٹر مشاہداللہ خان کی ووفات کا سن کر دلی دکھ و افسوس ہوا، سینیٹر مشاہداللہ خان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی مرحوم سینیٹر مشاہداللہ خان کی درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم کی دبنگ تقاریر، سیاسی اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاینگے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…