ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ نے افغانستان سے فوج واپس بلانے کا اعلان کر دیا

datetime 17  فروری‬‮  2021 |

ویلنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ نے افغانستان سے رواں برس مئی میں اپنی فوج کے مکمل انخلا کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جسینڈا آرڈرن نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ افغانستان میں 20 سال سے جاری جنگ میں خدمات انجام دینے کے بعد وہاں تعینات اپنے باقی ماندہ فوجی اہلکاروں

کو مئی  میں واپس وطن بلا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نیوزی لینڈ ڈیفنس فورس (این زیڈ ڈی ایف)کی 20 سال سے موجودگی کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بیرونِ ملک فوج کی تعیناتی ختم کریں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی اندرونی طاقتوں کے درمیان مذاکرات سے واضح ہوتا ہے کہ شورش زدہ ملک میں داخلی امن پائیدار سیاسی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اس لئے افغانستان میں نیوزی لینڈ کی فوج کی مزید ضرورت نہیں۔جسینڈا آرڈن کے بقول افغانستان میں نیوزی لینڈ کی فورسز کی تعیناتی ہماری تاریخ کی طویل ترین تعیناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران نیوزی لینڈ کے 10 فوجی ہلاک ہوئے جب کہ 3500 سے زائد اہلکاروں نے اس جنگ میں خدمات پیش کیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ افغانستان سے فوج کی واپسی کے فیصلے سے متعلق اپنے قریبی شراکت داروں سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے 3500 فوجی اہلکار افغانستان میں 2001 سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس دوران 10 اہلکار ہلاک بھی ہوئے گزشتہ چند برسوں میں نیوزی لینڈ نے فوجیوں کی تعداد میں نمایاں کمی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…