ملک میں ہفتہ وارافراط زر کی شرح میں0.17 فیصدکمی

12  جولائی  2015

کراچی(نیوزڈیسک)ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.17 فیصداور سالانہ بنیادوں پر0.27 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 9 جولائی 2015 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والے افرادکیلئے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ہوئی جبکہ 12ہزار روپے ماہانہ آمدن والوں کیلیے 0.20 فیصد،18 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوںکیلئے 0.19 فیصد، 35 ہزار روپے تک ماہانہ کمانے والوںکیلئے 0.18 فیصد اور 35ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے پرمبنی افراط زرکی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.14 فیصدکمی ہوئی۔اس دوران 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس میں دال چنا کی قیمت 1.67 فیصد بڑھ کر103.89 روپے فی کلوگرام ہوگئی جبکہ انڈے کی قیمت 1.16 فیصد کے اضافے سے 86.08 روپے فی درجن، لہسن کی قیمت 0.88 فیصد بڑھ کر144.93 روپے فی کلوگرام، زندہ مرغی کی قیمت 0.55 فیصد اضافے سے 182.60 روپے فی کلوگرام، گندم 0.49 فیصد کے اضافے سے 329.47 روپے فی10 کلوگرام، دال ماش 0.40 فیصد کے اضافے سے 184.25 روپے فی کلوگرام، الیکٹرک بلب انرجی سیور 0.35 فیصد کے اضافے سے 166.32 روپے فی 14واٹ، کیلے0.33 فیصد کے اضافے سے 104.65 روپے فی درجن، سرسوں کا تیل 0.30 فیصد بڑھ کر 179.23 روپے فی کلوگرام،بکرے کا گوشت 0.29 فیصد کے اضافے سے 604.38 روپے فی کلوگرام، گڑ 0.26 فیصد کے اضافے سے 91.46 روپے فی کلوگرام، چائے کی پتی 0.20 فیصد کے اضافے سے 155.39 روپے فی 200گرام، آٹا 0.10 فیصد کے اضافے سے 378.17 روپے فی 10کلوگرام، شرٹنگ 0.09 فیصدکے اضافے سے 161.06 روپے فی میٹر، چینی 0.08 فیصد کے اضافے سے 65.47 روپے فی کلوگرام اور گائے کاگوشت 0.02 فیصد بڑھ کر 305.25 روپے فی کلوگرام ہو گیا۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن میں ٹماٹر کی قیمت 14.43 فیصد کی کمی سے 46.15 روپے فی کلوگرام، پیاز 5.31 فیصد کمی سے 40.82 روپے فی کلوگرام، دال مونگ 0.97 فیصد کمی سے 165.14 روپے فی کلوگرام، آلو 0.60 فیصد کمی سے 26.55 روپے فی کلوگرام، اری6چاول 0.48فیصد گھٹ کر49.78 روپے فی کلوگرام، ایل پی جی 0.25فیصد کم ہو کر 1071.94 روپے فی گھریلو سلنڈر، دال مسور0.21 فیصد کمی سے 141.84 روپے فی کلوگرام اور ،ملک میں ویجیٹیبل گھی (کھلا/تھیلی)کی قیمت 0.04 فیصد گھٹ کر اوسطا 141.37 روپے فی کلوگرام ہوگئی، اس کے علاوہ 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں برقرار رہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…