2020 ءمیں پاکستانی گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟گوگل نے سرچنگ رپورٹ جاری کردی‎

16  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)سال 2020 اور کورونا وبا، گوگل نے پاکستان سے متلعق سرچنگ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانیوں نے سال 2020 میں کرونا وبا کے دوران 5 شعبوں کو زیادہ سرچ کیا۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وبا نے پاکستانیوں کی سوچ کو تبدیل کیا اور بنیادی حقوق کو متاثر کیا،پاکستان میں بچوں سے متعلق مصروفیات کے مواد کی سرچ میں 250 فیصد اضافہ ہوا،

پاکستانی بچوں کو گھر میں تعلیم فراہم کرنے کے طریقہ کار تلاش کرنے میں مصروف رہے، صدقہ دینے سے متعلق سرچ میں 41 فیصد اضافہ ہوا، آن لائن گمز میں ملک بھر میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔گوگل رپورٹ کے مطابق صنفی توازن اور احساس کمتری کے موضوعات کی سرچ میں 40 فیصد اضافہ ہوا، ذہنی صحت اور توازن سے متعلق آن لائن سرچ میں سو فیصد اضافہ ہوا، لاک ڈاون میں اپنی عادات کے مصرف کے لئے 128 فیصد موضوعات میں اضافہ ہوا، فلاحی کاموں کے موضوعات کے لئے سرچ میں 122 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اردو ترجمہ شدہ مواد کے لئے 328 فیصد سرچ میں اضافہ ہوا، پالتو جانور رکھنے سے متعلق گوگل پر 700 فیصد سرچ میں اضافہ ہوا، کھانوں کی تیاری اور ریسیپیز کی تلاش میں 140 فیصد ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کے رجحانات کی تلاش میں 223 فیصد اضافہ ہوا، بیماریوں سے بچاو سے متعلق سرچ میں 109 فیصد اضافہ ہوا۔‎دوسری جانب دنیاکے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پرپاکستانی سب سے زیادہ کیاسرچ کرتے ہیں اس کاپتہ چلالیاگیاہے ۔ایکسٹیر انٹرنیشنل نے گوگل کے آٹو سجیسٹ کے ذریعے پاکستانیوں کے بارے میں حیران کن بات سامنے لائی ہے کہ پاکستانی شہری دیگرممالک کےشہریوں کے برعکس گوگل پرسب سےزیادہ ڈرامے سرچ کرتے ہیں جبکہ بھارتی شہری فلمیں اورمختلف قسم کی خوراکیں(کھانے پینے کی چیزیں) زیادہ تلاش کرتے ہیں ۔گوگل پرمختلف ممالک مختلف حوالوں سے مشہورہیں جن میں امریکہ یونیورسٹیوں کے حوالے پہنچاناجاتاہے ،چین چینی کے برتنوں، اسی طرح افغا نستان جنگی فلموں کی وجہ سے مشہورہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…