ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

رات گئے تک موبائل کے استعمال کا ناقابل تلافی نقصان سامنے آگیا، نئی تحقیق میں مزید چونکا دینے والے انکشافات

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کوئی مانے یا نہ مانے لیکن ہم میں سے بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو سونے سے پہلے اپنے موبائل کو ضرور استعمال کرتے ہیں، چاہے وہ اس میں اپنی من پسند ویڈیو دیکھیں، چیٹنگ کریں یا پھر گیم کھیلیں۔ جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ گیجٹس سے نکلنے والی

بلیو لائٹ ہمارے لیے نقصان دہ ہے، لیکن اب نئی تحقیق میں مزید چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ورچوئل سلیپ 2020 کے ساتھ شیئر ہونے والی اس تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کو دیر سے گیجٹ کو استعمال کرنے کا مردانہ بانجھ پن کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ موبائل فون سے نکلنے والی تابکاری کے باعث مرادنہ بانجھ پن کا خطرہ ہوتا ہے۔ اسی طرح عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بانجھ پن کا پھیلا 15 سے 20 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ اس شرح میں مردوں کی تعداد 20 سے 40 فیصد ہے۔ مذکورہ تحقیق کے اعداد و شمار سے واضح ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ڈیوائسز اور الیکٹرونک گیجٹس بانجھ پن پر بڑی حد تک نظر انداز ہورہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…