بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

یہ ہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی۔۔۔ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے سبب خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دیدیا، خواتین نے اپنی چادروں سے پردے کا انتظام کیا

datetime 16  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چھاچھرو تعلقہ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے سبب حاملہ خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دیا۔دوران زچگی ساتھ موجود خواتین نے اپنی چادروں سے پردے کا انتظام کیا۔روزنامہ جنگ میں عبدالغنی کی

شائع خبرکے مطابق چھاچھرو کے گائوں جنھجھی کی رہائشی حاملہ خاتون کو سنجناجنھجھی کو دور دراز سے سفر طے کر کے زچگی کے لئے تعلقہ ہسپتال چھاچھرو لایا گیا مگر وہاں لیڈی ڈاکٹر موجود نہ تھی۔جس کے باعث انہیں ایک فلاحی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر بھی داخلہ نہ مل سکا تو خاتون کو لیکر رشتے دار واپس گائوں روانہ ہوئے اور راستے میں تکلیف بڑھنے کے سبب ساتھ موجود خواتین نے گاڑی روک کر ایک میدان میں اپنی چادروں سے پردہ قائم کیا جہاں پر خاتون نے بچے کو جنم دیا۔خاتون کے رشتے داروں کا کہنا تھا کہ چھاچھرو تحصیل میں تعلقہ ہسپتال کا اتنا برا حال ہے کہ لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ہسپتال انتظامیہ کی بدانتظامی کا فوری نوٹس لینا کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…