اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اسد عمر نے بھی فیصل واوڈا کو ٹکٹ دیے جانےکی مخالفت کر دی

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر سوال اٹھادیا۔اسد عمرکا کہنا ہی کہ پی ٹی آئی سندھ کے اراکین کا اعتراض سمجھ میں آنے والا ہے، صاف بات ہے ایک سِٹنگ ایم این اے ہیں تو ان کو

سینیٹ کا ٹکٹ کیوں دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ دوسری طرف فیصل واوڈا نے اپنی ترجیح کا اظہار کیا ہیکہ وہ سینیٹ میں شفٹ ہونا چاہتے ہیں، وہ بات بھی سمجھ میں آنے والی ہے،آپ کو پتہ ہیکہ فیصل واوڈا کا کیس ہے،پتہ نہیں اس کا فیصلہ کیا آئیگا، رسک ہے کہ وہ فیصلہ فیصل واوڈا کے خلاف بھی جاسکتا ہے۔ اسد عمر نے فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن لڑانے کی اندر کی بات بتا تے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا تحریک انصاف کے پرانے لیڈر ہیں، سینیئر ہیں اور وفاقی وزیر ہیں، اس لیے ان کی ترجیح پر انہیں سینیٹ کا الیکشن لڑایا جارہا ہے۔خیال رہیکہ تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدیداروں نے سینیٹ کے ٹکٹ کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔حیدرآباد، سکھر اور نوابشاہ کے عہدیداروں نیگورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فیصل واوڈا اور ٹیکنوکریٹس سیٹ پر نامزد سیف ابڑو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔ عہدیداروں کا مؤقف ہے کہ اگر فیصل واوڈا نااہل ہو گئے تو سیٹ خطرے میں آجائے گی اور ٹیکنو کریٹ سیٹ کے لیے نامزد سیف اللہ ابڑو پر کرپشن کے الزامات اور نیب کیسز ہیں۔خط میں سینیٹ کی جنرل نشست اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے شخص کو دینیکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے خبردار کیا کہ فیصلے پر نظرثانی نہ کی گئی تو بلدیاتی انتخابات پر اثرانداز ہوں گے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…