جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کون سا پھل انرجی ڈرنکس کا صحت بخش متبادل ہے؟ جدید طبی مطالعات کے بعد ماہرین نے بتا دیا

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یوا ین پی)طبی ماہرین نے کیلے کو انرجی ڈرنکس کا صحت بخش متبادل قرار دیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کھیل کے میدان سے تعلق رکھنے والی اکثر شخصیات خود کو چست و توانا رکھنے کیلئے انرجی ڈرنک کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم جدید طبی مطالعات کے ذریعے ان مشروبات کا ایک قدرتی نعم البدل کیلا سامنے آیا ہے۔ کیفین سے بھرپور انرجی ڈرنکس کے انسانی صحت پر

منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ بولڈ سکائی نے 6 وجوہات بیان کی ہیں جو کیلے کو کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کیلئے انرجی ڈرنکس کا متبادل بناتی ہیں۔ماہرین کے مطابق کیلے میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ کیلا کھانے کے نتیجے میں پٹھوں کی اکڑن سے جلد نجات حاصل ہوتی ہے۔کیلے میں موجود انسداد سوزش خصوصیات انسانی جسم میں سوزش کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں جو بھاری ورزشوں کے بعد بڑی حد تک جنم لیتی ہے۔ماہرین کے مطابق کیلا فوری توانائی فراہم کرتا ہے،یہ وہ بنیادی وجہ ہے جس کے سبب کیلے کو انرجی ڈرنکس پر برتری حاصل ہے۔ یہ صحت بخش توانائی کا فوری ذریعہ ہے کیوں کہ اس میں قدرتی شوگر موجود ہے۔ ورزش کے بعد صرف ایک کیلا کھا لینے سے فوری طور پر توانائی بحال ہوتی ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ کیلا انسانی جسم کو ان مشروبات کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر زہریلے مواد سے نجات دلاتا ہے جو کیمیائی مواد پر مشتمل ہوتے ہیں۔کیلے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس انسانی جسم میں موجود بعض ضرر رساں مواد کے انسداد میں مدد دیتے ہیں۔ کیلا جسم کو مختلف مزمن امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ کیلا انسانی جسم کے درجہ حرارت کو مثالی صورت میں منظم رکھتا ہے۔ ورزش یا کھیل کے دوران جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے لہذا جسمانی سرگرمی کے بعد کیلا کھانے سے جسم پرسکون ہو جاتا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…