اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

شادی نہ کرنے کا رنج، محبوبہ نے چائے میں نشہ آور ادویات کھلا کرنوجوان کو مار دیا

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی (این این آئی ) پتوکی شادی نہ کرنے کی رنجش پر محبوبہ نے اپنے ساتھیوں سے مل کر نوجوان کو گھر بلا کر چائے میں نشہ آور ادویات کھلا کر ماردیا اور ڈیڈ باڈی کو گھر کے باہر سڑک پر پھینک دیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئیں پولیس نے ملز مان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور پولیس نے ملز مان کی

گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ گلبرگ ٹاؤن میں دو ماہ قبل روسہ ٹبہ کی رہائشی رخسانہ بی بی کا بھائی امجد پتوکی محلہ گلبرگ ٹاؤن میں عروسہ عرف پوجا ،پروین بی بی کے گھر آیا تو عروسہ نے امجد کو چائے میں نشہ آور اور زہریلی ادویات کھلا دیں جس سے امجد زندگی کی بازی ہار گیا، عروسہ اور پروین نے اپنے دو کس نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے امجد کی ڈیڈ باڈی کو گلبرگ ٹاؤن میں سڑک پر پھینک دیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئیں اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ڈیڈ باڈی کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹر نے سیمپل پنجاب فرانزک لیبارٹری بھیج دئے جبکہ امجد کی موت زہر دینے سے واقع ہوئی جس پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے عروسہ بی بی ،پروین بی بی اور دو کس نامعلوم ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور پولیس نے ملز مان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے مدعی مقدمہ رخسانہ بی بی کے مطابق مقتول امجد سے عروسہ بی بی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن ہم نے امجد کی منگنی ٹھینگ موڑ کردی تھی اسی عناد پر عروسہ نے اپنے ساتھیوں سے مل کر میرے بھائی امجد کو چائے میں زہر دے کر مار دیاہے مقتول کی بہن رخسانہ بی بی نے اپیل کی کہ وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،فوری طورپر نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں ۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…