جمعہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2024 

کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے دبئی میں معاہدہ

datetime 12  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے اور یہاں پر جدید سولر اسٹریٹ لائٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور ساتھ ہی مفت وائی فائی کی سہولیات کی فراہمی کیلیے دبئی میں وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن دبئی، امریکا اور چائنا کی تین سرمایہ کار کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پردستخط ہوئے۔اس معاہدے کے مطابق رواں سال دسمبر میں اس منصوبے کا فیز 1 مکمل کیا جائے گا اور کراچی میں دو تلوار کلفٹن سے شارع فیصل تک جدید سولر اسٹریٹ لائٹس بمعہ سی سی ٹی وی کیمرہ اور فری وائی فائی کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر20ملین امریکن ڈالر جبکہ مکمل لاگت 200 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے دبئی میں موجود وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے چائنا، امریکا اور دبئی کی 3 مختلف سرمایہ کارکمپنیوں سے معاہدوں کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں ہفتے کو دبئی کی مقامی ہوٹل میں ان سرمایہ کار کمپنیوں اورسندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے ایم او یو پردستخط کیے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں یہ تینوں سرمایہ کار کمپنیاں کراچی کو اسمارٹ سٹی بنانے کی غرض سے کلفٹن میں 2تلوار سے شارع فیصل تک سولراسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام کا آغاز رواں سال دسمبر سے شروع کردیں گی اور ان سولر اسٹریٹ لائٹس کے ساتھ ساتھ ان میں سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب ہوں گے اور یہ تمام کیمرہ دن اور رات میں ریکارڈنگ کرنے کی مکمل صلاحیت سے ہمکنار ہوں گے جبکہ اس میں فری وائی فائی ڈیوائس بھی منسلک ہوگی۔جس سے اس کی رینج میں موجود ہر عام آدمی مفت میں انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرسکے گا۔ دبئی کی مقامی ہوٹل میں اس سلسلے میں معاہدے پر دبئی کے شیخ احمد المخطوم، چائنا (حوائی )کے جوشو ابودا اور امریکا کی اسمارٹ ٹیکنالوجی کی معروف سرمایہ کار کمپنی کے رک ڈیوڈنے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے دستخط کیے۔ بعد ازاں شرجیل انعام میمن نے دبئی میں موجود پاکستانی کمیونیٹی اور میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وژن ہے کہ عوام کو سہولتیں ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں۔انھوں نے کہا کہ آج کیے جانے والے معاہدے کے بعد کراچی میں موجود تمام اسٹریٹ لائٹوں کو سولر انرجی پر تبدیل کردیا جائے گا، جس سے ہم کراچی شہر کو روشن شہر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ معاہدے کے تحت تمام اسٹریٹ لائٹس کے ساتھ ایک نائٹ وژن سی سی کیمرہ اور فری وائی فائی ڈیوائس بھی تنصیب کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلیے سندھ حکومت پہلے ہی سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور ان اقدامات کے باعث کراچی میں بڑے پیمانے پر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم کا خاتمہ ہوا ہے اور اس میں ہماری پولیس، رینجرز اور دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں اور ان کے اہلکاروں کا کردار قابل ستائش ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اسٹریٹ لائٹس سے منسلک سی سی ٹی وی کیمرے کے باعث سڑکوں اور گلی کوچوں کی مانٹرنگ کا عمل بھی شروع ہوجائے گا اور فری وائی فائی ڈوائس کے باعث اس کو آسانی سے انٹرنیٹ کے ذریعے مانٹرنگ کے سسٹم میں داخل کردیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ فری وائی فائی ڈوائس کا فائدہ اس کی رینج میں آنے والوں کو بھی حاصل ہوگا اور وہ مفت انٹر نیٹ کی سروسز حاصل کرسکیں گے۔



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…