بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کورونا وائرس کا نیا اسٹرین تبدیل ہونے لگا، وباء انتہائی مہلک قرار ،ماہرین نے خوفناک انکشاف

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی سائنسدان نے برطانیہ میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کو انتہائی مہلک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بہت تیزی سے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں انگلینڈ کا گارڈن کہلانے

والی کانٹی کینٹ میں سامنے آنے والا یہ اسٹرین اب تک 50 سے زائد ملکوں میں پھیل چکا ہے۔اس اسٹرین کے سامنے آنے کے بعد برطانیہ ایک مرتبہ پھر سے ملک گیر لاک ڈائون کا اعلان کر چکا ہے جب کہ دنیا بھر میں بھی خوف کی علامت بنا ہوا ہے۔ماہرین نے کہا کہ یہ اسٹرین دیگر کورونا وائرس کی اقسام کی نسبت 70 فیصد زیادہ متعدی اور 30 فیصد زیادہ مہلک ہے۔برطانیہ کے کووڈ 19 جینومکس کنسورشیم کے ڈائریکٹر شیرون پیکاک کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھر میں پھیلنے کے بعد یہ اسٹرین بہت تیزی سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ اس اسٹرین کو 1.1.7 کا نام دیا گیا ہے ۔پیکاک کے مطابق جس طرح سے یہ اسٹرین گزشتہ کچھ ہفتوں اور مہینوں کے بعد اب تبدیل ہورہا ہے اس سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ یہ ویکسین کی افادیت کو متاثر کر سکتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…