کراچی(یوا ین پی)پپیتا مشرق اور مغرب میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے ، پپیتے میں بے شمار فائدے پائے جاتے ہیں خاص کر چہرے کی جلد کے لیے یہ انتہائی مفید ہوتا ہے۔پپیتے میں وٹامن اے، بی، سی اور پروٹیولائٹک انزائم پایاجاتا ہے، یہ انزائم جسم میں پروٹین کے ہاضمے میں نہایت
اہم کردار اداکرتا ہےاس کے علاوہ یہ پھل ذائقے میں بھی بہت مزیدار اور میٹھا ہوتا ہے جسے ہرعمر کے لوگ پسند کرتے ہیں۔تاہم فائدے کے ساتھ پپیتا کھانے کے بے انتہا نقصانات بھی ہوتے ہیں، پپیتا کھانے سے نظام انہضام میں خرابی کے ساتھ بلڈ پریشر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔