ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تیل اور کوئلے جلنے کی آلودگی 5اموات میں سے ایک کی وجہ قرار برطانیہ کی 4 جامعات کی مشترکہ تحقیق میں ہولنا ک انکشافات

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) تیل،گیس اور کوئلے کو رکازی ایندھن (فوسل فیول) کہا جاتا ہے جو فضا کو آلودہ کررہا ہے۔ اب خبر یہ ہے کہ دنیا بھر میں سالانہ ہونے والی پانچ میں سے ایک موت اس کی وجہ سے واقع ہورہی ہے۔ایک جانب تو تیل، گیس اور کوئلے کے جلنے سے فضا میں

گرین ہاؤس گیسیں پیدا ہوتی ہیں جو ماحول کو مزید تپش کی جانب دھکیل رہی ہیں، دوسری جانب ایندھن کے جلنے سے پی ایم 2.5 یعنی ڈھائی مائیکرون تک کے باریک ذرات بنتے ہیں جو تنفس، دل اور بلڈپریشر سمیت کئی بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ فالج اور قبل ازوقت اموات میں بھی ان کا کردار ثابت ہوچکا ہے۔برطانیہ کی چار جامعات (برمنگھم، ہارورڈ، لیسیٹر، یونیورسٹی کالج) نے مشترکہ تحقیق کے بعد کہا ہے کہ آلودگی کے ان ذرات سے صرف سال 2018 میں جتنی عالمی اموات ہوئیں ان میں 18 فیصد کرداراس آلودگی کا ہے جو ایندھنوں کے جلنے سے پیدا ہورہی ہے۔ اس طرح 2018 میں 87 لاکھ افراد فضائی آلودگی کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے ہیں۔سائنسدانوں نے پوری دنیا کا تھری ڈی ماڈل بنایا ہے جس میں فضائی کیمیا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زمینی ڈیٹا کو بھی بالخصوص ڈھائی مائیکرون ذرات کے تناظر میں دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد پورے نقشے کو 50 کلومیٹر چوڑے اور 60 کلومیٹر لمبے ایک خانے میں بانٹا گیا اور ہرخانے میں فضائی آلودگی اور صحت کے لیے خطرناک ذرات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق چین، بھارت، امریکی مشرقی علاقوں، یورپ اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اس آلودگی سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں اور فضائی آلودگی سے  اموات کی شرح بھی انہی علاقے میں بہت زیادہ ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…