جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

ووٹ بیچنے کا معاملہ، رکن اسمبلی کے قرآن اٹھانے کی ویڈیومنظر عام پر آگئی

datetime 9  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)سال 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والوں میں پی ٹی آئی رہنما سردار ادریس بھی شامل نکلے، ان کے قرآن اٹھانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سردار ادریس نے

پریس کانفرنس میں قرآن اٹھا کر پیسے نہ لینے کا دعویٰ کیا تھا، منتخب نمائندوں کی ضمیر فروشی کی ویڈیو میں سردار ادریس کو پیسے لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ضمیر فروشی پر پی ٹی آئی کے نکالے گئے ارکان میں سردار ادریس بھی شامل تھے۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں ووٹ بیچنے والے موجودہ وزیر قانون کے پی سلطان محمد خان ‏کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی  ہے جس میں  میں اراکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018 میں پی ٹی آئی ارکان کو خریدنے کیلئے نوٹوں کے ڈھیر لگا دیئے گئے۔ سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ کے بدلے ضمیر کے سودے ہوتے رہے۔ 2018 میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا، 2018 کے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان کروڑوں میں بکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے  نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے بدلے پیسے لینا انتہائی شرم کی بات ہے، سپریم کورٹ کو معاملے پر ازخود نوٹس لینا چاہیئے، فنڈنگ میکنزم پر قانون سازی ہونی چاہیئے، یہ لوگ پیسے خرچ کر کے ایوان میں آتے ہیں جبکہ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 25 سال سے اس معاملے کو اٹھاتے رہے، عمران خان نے الیکشن میں خرید و فروخت کیخلاف آواز اٹھائی ہے



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…