پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

چینی کا مسلسل بحران ، وفاقی حکومت نے ملک بھر کی 80 شوگرملز سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 9  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں چینی کے بار بار اٹھنے والے بحران کو حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے ملک بھر کی 80 شوگرملز میں چینی کی پیداوار، سیل اور ٹیکسز کی مانیٹرنگ کا جامع نظام لگانے کافیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر کی شوگر ملزکی اپنی پیداوار و اخراجات کا ازخود مانیٹرنگ کا منصوبہ ناکام ہوگیا جس کے بعد وفاقی حکومت نے

شوگر ملزکی مانیٹرنگ کا نیا منصوبہ اور نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے شوگر ملز میں ویڈیو سرویلنس سسٹم کیلئے 21 ستمبر 2020 کو ایس آر او جاری کیا مگر عمل نہ ہوا، مانیٹرنگ نظام کی تنصیب کیلئے 10 نومبر 2020 پہلی ڈیڈ لائن جب کہ آخری ڈیڈ لائن 31 جنوری 2021 کو تھی جو گزر گئی تاہم سسٹم نہ لگایا گیا۔نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر کی تمام 80 شوگر ملز میں چینی کی پیداوار، سیل اور ٹیکسز کی مانیٹرنگ کے منصوبے کے اخراجات بھی وفاقی حکومت خود اٹھائے گی، شوگر ملز کی مانیٹرنگ کے جدید نظام کے منصوبے پر 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی، ان اخراجات کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز میں ویڈیو سرویلنس کا جدید نظام لگایا جائے گا جس کا سینٹرل مانیٹرنگ اینڈکنٹرول روم ایف بی آر میں قائم کیا جائے گا،جدید مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کیلئے پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ شوگر ملزکی نگرانی کے نئے جدیدنظام کی تنصیب کا کنٹریکٹ ایک نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…