پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ویغوروں کو داعش کے لیے خریدنے کا انکشاف، چینی حکام

datetime 11  جولائی  2015 |

بیجنگ(نیوزڈیسک) چین کے صوبے سنکیانگ کے مسلم ویغوروں کو داعش میں شمولیت کے لیے ’خریدے‘ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے سنکیانگ کے ویغوروں کو ترکی کی شہریت دی کر ترکی میں بیچنے کے لیے بھیجا جارہا ہے، جہاں ان کو داعش میں شامل کیا جاتا ہے۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ ترکی کی زبان بولنے والے ویغوروں سب سے پہلے چینی شہری ہے اور جو ملک سے فرار ہوجائے تو ان کو ملک میں واپس آنا چاہیے۔
چین کی وزارت برائے پبلک سیکیورٹی کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے ضلعی چیف ٹونگ بیشان کے مطابق جنوبی ایشیا میں ترکی کے سفارت خانے ویغوروں کو شہریت دے رہے ہیں۔ہفتے کے روز بیجنگ میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ظاہر سی بات ہے کہ وہ چینی شہری ہیں تاہم انھیں ترکی کی شہریت دے دی گئی ہے‘۔ٹونگ کے مطابق سینکٹروں ویغوروں کو کولالمپور میں موجود ترکی کے سفیروں نے ترکی کی شہریت دینے اور ترکی جانے میں مدد فراہم کی ہے۔اس خبر کے حوالے سے ترکی کے وزارت خارجہ اور کولالمپور میں قائم ترکی کے سفارت خانے سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ بیشتر ترک سنکیانگ کے ویغوروں کو مشترکہ ثقافتی اور مذہبی ورثے کے باعث اپنا بھائی تصور کرتے ہیں۔چینی صوبے سنکیانگ میں بد نظمی اور انتشار کے باعث سیکڑوں اور ہزاروں ویغوروں چین سے جانے کو تیار ہوئے اور جنوبی ایشیا کی ریاستوں سے ترکی میں داخل ہوئے۔یاد رہے کہ چین کے تول عرض میں لاکھوں مسلمان آباد ہے جن میں ویغوروں کی تعداد انتہائی کم ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…