منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن چیمبر کے اخراجات کی مد میں ن لیگ کے بیس ارکان اسمبلی ڈیفالٹر نکلے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اپوزیشن چیمبر کے اخراجات کی مد میں مسلم لیگ (ن)کے بیس ارکان صوبائی اسمبلی ڈیفالٹر نکلے، لیگی اراکین چائے بسکٹ کے لئے ماہانہ پانچ،پانچ ہزار روپے بھی جمع نہ کروا سکے،سہیل شوکت بٹ،باؤ اختر علی،عظمی زعیم قادری، نعیم صفدر انصاری سمیت متعدد ارکان اسمبلی نے طویل عرصہ سے فنڈ نہیں دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن چیمبر کے اخراجات چلانے کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)کے ارکان صوبائی اسمبلی کو پابند کیاگیاہے کہ ہر ماہ جب انہیں پنجاب اسمبلی سے تنخواہ ملتی ہے تو پانچ ہزار روپے فنڈ جمع کروائیں تاکہ اپوزیشن چیمبر میں چائے،بسکٹ سمیت دیگر اخراجات پورے ہو سکیں تاہم ذرائع کے مطابق 20لیگی اراکین کی جانب سے طویل عرصہ سے پانچ،پانچ ہزار روپے جمع نہیں کروائے گئے جن میں سہیل شوکت بٹ، باؤ اختر علی، عظمی زعیم قادری، نعیم صفدر انصاری، محمد ارشد، چودھری مظہر اقبال، کاشف محمود، رانا عبدالرؤف، محمد صدیق خان بلوچ، نغمہ بلوچ، رانا اعجاز احمد، عطا الرحمان، بابر حسین، کاشف علی چشتی، علی عباس، جاوید عبداللہ، محمد الیاس، ظفر اقبال، لیاقت علی اور خوش اختر سبحانی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان ارکان اسمبلی کی جانب سے پیسے جمع نہ کروانے کے حوالے سے قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔  اپوزیشن چیمبر کے اخراجات کی مد میں مسلم لیگ (ن)کے بیس ارکان صوبائی اسمبلی ڈیفالٹر نکلے، لیگی اراکین چائے بسکٹ کے لئے ماہانہ پانچ،پانچ ہزار روپے بھی جمع نہ کروا سکے،سہیل شوکت بٹ،باؤ اختر علی،عظمی زعیم قادری، نعیم صفدر انصاری سمیت متعدد ارکان اسمبلی نے طویل عرصہ سے فنڈ نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…