منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایک ڈرائی فروٹ جس کے چند دانے  آپ کے جسم کی اضافی چربی پگھلادیں

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) ماہرین نے موٹاپا کم کرنے کے لیے ایک ایسی چیز بتا دی ہیں جس سے آپ کی صحت بھی کمزور نہیں ہوگی اور موٹاپے سے بھی نجات مل جائے گی۔ یہ چیز اخروٹ ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اخروٹ کھانے سے نہ صرف انسان کو موٹاپے سے نجات ملتی ہے

بلکہ اس کا کولیسٹرول بھی قابو میں رہتا ہے۔ اخروٹ میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو دل کی صحت اور کولیسٹرول کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ “ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ایک مٹھی اخروٹ روزانہ کھانے سے انسان موٹاپے، کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں ے محفوظرہ سکتا ہے۔“برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو سکول آف میڈیسن کے ماہرین نے کی ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں 22سے 72سال کی 245ایسی خواتین کے طبی ریکارڈ کا تجزیہ کیا جنہوں نے وزن کم کرنے کے ایک سالہ پروگرام میں شرکت کی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کی رکن ڈاکٹر شیریل راک کا کہنا تھا کہ ”تحقیق کے نتائج دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔ میں نے دیکھا کہ اگرچہ اخروٹ میں چکنائی اور توانائی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے لیکن ان سے بھی انسان کے موٹاپے میں اتنی ہی کمی آتی ہے جتنی دوسری وزن میں کمی کرنے والی غذاوں سے آتی ہے۔ یہ نہ صرف موٹاپا ختم کرتا ہے، بلکہ اخروٹ انسان کے دل کی صحت کو بھی برقرار رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے ہم اس نتیجے پر پہنچنے کہ لوگوں کو ایک مٹھی اخروٹ روزانہ لازمی کھانے چاہئیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…