اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کے لیے فضائی آپریشن جاری، پاک فوج نے بڑ ا اعلان کر دیا

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں ،اس کا کسی قسم کی سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے،بغیر تحقیق بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا، کوئی ثبوت ہیں تو سامنے ائیں،پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی، پاکستانی قوم نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور ہیلتھ کیئر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپورمدد کی۔انہوں نے بتایا کہ چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکسین کا عطیہ دیا اور پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دے دی۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ بھارت دنیا میں بہت حد تک بے نقاب ہو چکا ہے اس حوالے سے پچھلی پریس کانفرنس میں بہت سے شواہد سامنے رکھے۔کے ٹو پر لاپتا کوہ پیمائوں کے حوالے سے ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ علی سدپارہ قوم کے ہیرو ہیں، کوہ پیمائوں کے سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہمارے کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے اور کسی قسم کی سیاست کے ساتھ ہمارا تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں بغیر تحقیق بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا، اگر اس متعلق کوئی ثبوت ہیں تو سامنے یلائیں ورنہ اس قسم کی قیاس آرائیاں بند ہونی چا ہیے۔‎
ا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…