پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

ایک ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

datetime 6  فروری‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا46ڈالر کی کمی سے 1860ڈالر سے کم ہو کر1814ڈالر ہو گئی جس کے بعد زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1500روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا1لاکھ 13ہزار300روپے سے کم ہو

کر1لاکھ11ہزار800روپے پر آ گئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1286روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے دس گرام سونے کی قیمت 97ہزار136روپے سے گھٹ کر95ہزار850روپے ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا2ڈالر مہنگا ہوگیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا200روپے اور دس گرام سونا172روپے سستا ہو گیا۔دوسری جانب گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا جس کی وجہ سے پاکستان روپیہ تگڑا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.20روپے سے کم ہو کر160روپے اور قیمت فروخت160.25روپے سے کم ہو کر160.05روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر30پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.10روپے سے گھٹ کر159.80روپے اور قیمت فروخت 160.40روپے سے گھٹ کر160.10روپے پر آ گئی۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو

کی قیمت خرید192.50روپے سے کم ہو کر191.20روپے ہو گئی تاہم یورو کی قیمت خرید218.50روپے اور قیمت فروخت220روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 1روپے اور 2.50روپے کانمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…