جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

توند سے نجات چاہتے ہیں تو یہ غذا نہ کھائیں

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک بہت عام سوال جو آج کل لوگ آن لائن یا ایک دوسرے پوچھتے ہیں، وہ ہے پیٹ کی اضافی چربی یا توند کو کیسے گھٹائیں؟توند درحقیقت چربی کی سب سے خطرناک قسم ہے جو کہ متعدد امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ویسے تو جسمانی وزن میں کمی لانا ایک سست عمل ہوتا ہے مگر کچھ غذاﺅں اور ورزش کے ذریعے اس کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی جاسکتی ہے،

خصوصاً درست غذا کا انتخاب بہت اہمیت رکھتا ہے۔ توند سے نجات کے 14 آسان طریقےاور اس سے بھی زیادہ اہم نقصان دہ غذاﺅں سے دوری ہے اوراگر آپ توند سے جلد نجات چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں سے ایک چیز کو نکال دیں یا استعمال کم کردیں۔طبی ماہرین کے مطابق اگر غذا میں سے چینی یا میٹھے کی مقدار کو بہت کم کردیا جائے تو توند سے نجات پانا جلد آسان ہوجاتا ہے۔زیادہ میٹھے پکوان ذیابیطس ٹائپ ٹو اور جگر پر چربی چڑھنے کے امراض کے ساتھ ساتھ توند کی چربی میں اضافے کا باعث بھی بنتے ہیں اور میٹھے مشروبات کا لگاتار استعمال بھی اس جسمانی بدنمائی کے لیے کافی ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ کس طرح چینی کے استعمال میں کمی لاکر توند کی چربی کو گھلایا جائے؟تو اس کے لیے جو دنیا بھر میں غذائی حکمت عملی اپنائی جاتی ہے اسے کیتون زا غذا کا نام دیا گیا ہے۔اس غذائی حکمت عملی میں پروٹین، سبزیاں، اجناس اور چکن و مچھلی وغیرہ کا استعمال بڑھا کر نقصان دہ اشیاءخصوصاً چینی کا استعمال محدود کردیا جاتا ہے۔یہ بھی پڑھیں : آخر مردوں کی توند کیوں نکلتی ہے؟ویسے اگر یہ مشکل ہو تو صبح چائے یا دلیہ میں ایک چٹکی پسی ہوئی دار چینی کو چھڑک کر استعمال کرلیں۔یہ مصالحہ بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ معدے کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے جس سے بے وقت منہ چلانے کی عادت پر قابو پاکر توند پر چند ہفتوں یا مہینوں میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…