بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لینڈ کروزرچلانے والے بچے کے والد کو 1000روپے جرمانہ سوزوکی مہران چلانے والے بچے کا والد گرفتار

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کے بعد مظفر گڑھ میں بھی بچے کی ڈرائیونگ کا واقعہ سامنے آگیا، وائرل ویڈیو میں 10 سالہ بچے کو مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کی مرکزی شاہراہ پر مہران کار چلاتے دیکھا جاسکتا ہے،بچے کی کار چلانے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈی پی او

حسن اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے بچے کے والد کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے۔جس کے بعد مقدمہ درج کرنے کے بعد والد کو گرفتار کرلیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق 10 سالہ محسن خلیل مرکزی شاہراہ پر سوزوکی مہران چلا رہا تھا جس پر پولیس نے کار روک لی،بچے کے والد خلیل احمد نے 10 سالہ بچے کو کار فراہم کرکے بچے اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا تھا،پولیس نے کار کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ۔یاد رہے کہ چند روز قبل ملتان میںبوسن روڈ پر پانچ سالہ بچے کی لگژری گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ٹریفک پولیس ملتان نے بچے اور گاڑی کے ساتھ اس کے مالک کی بھی تلاش شروع کر دی لیکن اچانک بچہ والد کے ہمراہ سٹی ٹریفک پولیس افسر کے سامنے پیش ہو گیا۔پولیس متعدد شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے چھوٹے ڈرائیور اور والد کے خلاف کوئی کاروائی نہ کر سکی اور تین کروڑ کی گاڑی کے مالک کو لاپرواہی پر صرف ایک ہزار روپے کا جرمانہ کرکے گاڑی کو 15 ایم وی او کے تحت تھانے میں بند کر دیا۔بچے فہد خان کے والد نے پولیس نے بیان حلفی جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واقع لا پرواہی کے باعث پیش آیا ، آئندہ ایسا واقع نہیں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…