اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت نے غریبوں کا آخری سہارا بھی چھین لیا، بڑی پابندی عائد کر دی

datetime 31  جنوری‬‮  2021 |

حیدرآباد(این این آئی+ آن لائن)حکومت نے غریبوں کا آخری سہارا بھی چھین لیا، سرکاری ایمبولینس میں میتوں کو لے جانے پرپابندی عائد کردی گئی، ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ حیدرآباد ڈاکٹر ارشاد احمد میمن نے تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیاہے کہ سرکاری ایمبولینس صرف

انتہائی بیمار مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے ہیں میتوں کی منتقلی کے لئے انہیں استعمال نہ کیاجائے، اس حوالے سے تمام ہسپتالوں میں بینرز لگائے جائیں کہ ایمولینس صرف انتہائی ایمرجنسی میں مریضوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے لئے استعمال کی جائیں۔دوسری جانب ہیڈ مرالہ روڈ پر واحد چوک میں پریشر ککر بلاسٹ ہونے کے باعث چار بہن بھائی بری طرح جھلس گئے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ مراد پور کے علاقہ ہیڈ مرالہ روڈ پر واقع واحد چوک میں ایک گھر کے کچن میں پریشر ککر میں کھانا تیار کیا جا رہا تھا کہ اچانک پریشر ککر بلاسٹ ہو گیا جس کے باعث چار بہن بھائی بری طرح جھلس گئے۔ ان جھلسنے والوں میں 12سالہ لائبہ بے ہوش ہو گئی جبکہ 22سالہ امان، 7سالہ فروا اور 9 سالہ فرحان ولد سیلم شامل ہیں۔ جن کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا گزشتہ شام اچانک دورہ کیا اس موقع پر او پی ڈی،ایمرجنسی بلاک،گائنی وارڈ میں موجود مریضوں کے لواحقین کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔انکا کہنا تھا کہ عوام کو

بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کریں گے اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔انہوں نے بعد ازاں شیلٹر ہوم کا بھی اچانک دوہ کیا اور کھانے کے معیار کا جائزہ لیا۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…