پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ٹک ٹاک پر 110 سالہ خاتون کی گائیکی نے دھوم مچا دی

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 110 سالہ خاتون کی گائیکی نے دھوم مچا دی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمی ہاکنز نے اپنی 110 ویں سالگرہ پر پہلی عالمی جنگ کا مقبول ترین گیت ”اٹس اے لانگ وے ٹو ٹپریری” گایا جسے ان کی 14 سالہ پڑ پوتی

ساشا نے ریکارڈ کیا اور اسے ٹک ٹاک پر شیئر کردیا، جسے اب تک ایک لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ہاکنز کی بیٹی اور ساشا کی ماں ہنا فریمن کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبو ت ہے کہ دنیا میں ابھی انسانیت باقی ہے۔ایک صدی سے زیادہ عمر پانے والی ہاکنز پہلی جنگ عظیم کے وقت 7سال کی تھیں اور انھیں ا?ج بھی اس دور کی بہت سی باتیں اور بالخصوص گیت اچھی طرح یاد ہیں۔ ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ گیت سنانے کی فرمائش کی جائے تو وہ ایک کے بعد ایک سنائے چلی جاتی ہیں اور ہر بار پوچھتی ہیں کہ ایک اور سنائوں؟دل چسپ بات یہ ہے کہ بچپن میں ہاکنز کی والدہ نے انہیں اسٹیج پر پرفارم کرنے سے روک دیا تھا جب کہ وہ فنکار بننے کی خواہش رکھتی تھیں۔ انہیں گانے سے بہت گہرا لگائو ہوگا تبھی اس عمر رسیدگی میں بھی ان کی خواہش پوری ہوگئی ہے اور 1 ارب صارفین رکھنے والی ٹک ٹاک ایپ پر ہاکنز اپنی گائیکی کے بے ساختہ انداز کی وجہ سے دن بہ دن تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ہاکنز کا کہنا ہے کہ میرے گیت سننے والوں کے کمنٹ پڑھنے سے  معلوم چلتا ہے کہ ان کی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں کیوں کہ میرے گیت اپنوں کے بچھڑنے کے غم کی یاد منانے کے لیے ہوتے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…