بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

حریم شاہ نے مفتی قوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے عالم دین اور مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی۔ گزشتہ دنوں بھی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے اور دیگر انکشافات سے بھرپور متنازع ویڈیوز سامنے آئیں تھیں تاہم اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی قوی کی ویڈیو لیک

کردی ہے۔حریم شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مفتی قوی لڑکی کو گلے لگائے ڈانس کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پارٹی لائٹس اور بیک گراؤنڈ پر لگی موسیقی کی دھن پر مفتی قوی لڑکی کوباہوں میں لیے ڈانس کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی حریم شاہ نے ایک ویڈیو لیک کی تھی جس میں ٹک ٹاک گرل نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا تھا۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی میک اپ کرواتے ویڈیو بھی جاری کی تھی جبکہ حریم شاہ نے کہاتھا کہ عبدالقوی میرا ٹارگٹ تھے، پوری منصوبہ بندی سے ویڈیو بنائی،کراچی میں فاروق ستار سے ملاقات ان کی فرمائش پر کی۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ایک اورویڈیو جاری کی ہے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں مفتی قوی کو خاتون سے میک کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔شیئر کی جانے والی ویڈیو میں حریم شاہ خود بھی نظر آرہی ہیں اور وہی ویڈیو بھی بنا رہی ہیں۔ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مقبول میم ڈائیلاگ (مارو مجھے مارو)کا استعمال کیا گیا ہے۔دوسری جانب خصوصی گفتگوکرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی پٹائی پلان بناکر کی،مفتی عبدالقوی کو میں نے نہیں میری کزن نے تھپڑ مارا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ

مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی لڑکی عائشہ شاہ میری کزن ہے۔حریم شاہ کے مطابق عائشہ شاہ سافٹ ویئر انجینئر ہے اور مفتی عبدالقوی سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی تاہم عبدالقوی نے غلط بات کی اسلئے اس نے تھپڑ مارا۔ حریم شاہ سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا آپ نے مارپیٹ کرنے اور ان کو ایکسپوز کرنے کے لیے بلایا تھا؟اور آپ

نے مفتی عبدالقوی کو ٹارگٹ کیا؟ جس پر حریم شاہ نے کہا تھا کہ ہاں میں نے ٹارگٹ کیا کیونکہ اس بار عبدالقوی میرا ٹارگٹ تھے۔مگر حریم کا یہ عمل ان کی والدہ کو پسند نہ آیا، ٹاک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے ڈانٹا انہوں نے کہا اب یہ رہتا تھا یہ بھی کرلیا۔حریم شاہ نے دعوی کیا کہ کچھ عرصے پہلے فاروق ستارکی فرمائش

پر ان سے ملاقات کی، 6 ماہ سے میرا اور فاروق ستار کا فون پر رابطہ تھا، فاروق ستار نے کہا تھا کہ آپ میری مہمان بنیں گیں۔حریم شاہ نے کہا کہ فاروق ستار نے جھوٹ بولا، ملاقات انکی دعوت پر ہی ہوئی، فاروق ستار نے کہا میرے حالات بہت خراب ہیں۔حریم شاہ نے بتایاکہ وہ دیگر تین دوستوں کے ہمراہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں فاروق ستار میں ملیں تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…