بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

’’گھی کی قیمت میں فی کلو پھر بڑا اضافہ ‘‘ 18غذائی اشیاء کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

datetime 29  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) ملک میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو جبکہ گھی کی قیمت میں دس روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا ۔پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے

جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.52 فیصد اضافہ جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 7.48 فیصد ہو گئی حکومت کی کوششوں کے باوجود چکن اور گھی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی ،رواں ہفتے مرغی کی قیمت میں 14.8 فیصد اضافہ اور مرچ کی قیمت میں 9.4 فیصد اضافہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 4.11 فیصد اور گھی کی قیمت میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا ایک ہفتے میں زندہ چکن 180.52 سے بڑھ کر 207.25 روپے فی کلو ہو گی سرخ مرچ کا 200 گرام کا ڈبہ 306 روپے سے بڑھ کر 335 روپے کا ہو گیا حکومت کی کوشش کے باوجود گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی نہ ا سکی ایک ہفتے میں گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ایک ہفتے میں ایک کلو گھی کی قیمت 273.5 روپے سے بڑھ کر 284 روپے ہوگئی گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 697.5 روپے سے بڑھ کر 722.2 روپے کا ہو گیا رواں ہفتے جائزہ لی گئی 51 اشیاء میں 18 کی قیمتوں میں اضافہ 9 میں کمی جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا رواں ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 29.8 فیصد انڈوں میں 8.2 فیصد آلو 3.3 فیصد پیاز 2.2 فیصد کی کمی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…