ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا پاکستان کے ہر کونے میں تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی کا اعلان 

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہاہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کا شعبہ ہر دن ایک نئی جہت اور تخلیق کا متقاضی ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ٹیلی نار ٹیک ٹرینڈز 2021 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کا شعبہ ہر دن ایک نئی جہت اور تخلیق کا متقاضی ہے۔انہوںنے کہاکہ زمانے کے ساتھ چلنا ہے تو جدید تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا، مارکیٹ میں قائم رہنے کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں کو بہترین عوامی سہولیات کے ذریعے مقابلے کی فضا پیدا کرنی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک رہنے کیلئے ٹیلی کمیونیکشن اور انٹرنیٹ رابطوں میں مسلسل بہتری ضروری ہے، نیشنل براڈ بینڈ سروس پالیسی اور نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے، انہوںنے کہاکہ وزارت آئی ٹی کی “رائٹ آف وے پالیسی بھی” ٹیلی کام سیکٹر کیلئے ایک انقلابی تبدیلی کا باعث بنے گی، امید ہے میڈیا ٹیلی مواصلات میں بہتری اور رکاوٹوں کی دوری کیلئے ’’رائٹ آف وے پالیسی‘‘کی اہمیت کو سمجھے گی، انٹرنیٹ سروسز، موبائل رابطوں میں بہتری اور فائبر آپٹک کا جال بچھانے میں یہ پالیسی معاون ہوگی۔سید امین الحق نے کہاکہ پاکستان کے ہر کونے میں تیز ترین انٹرنیٹ اور موبائل رابطوں کی فراہمی ہمارا عزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…