منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مجھے دوا دے کر بے ہوش کیا جانے لگا ،وارننگ دی گئی ،شاید بے ہوشی میں ۔۔ کرونا وائرس سے ایئرہوسٹس کی موت سے قبل کی گئی دل سوز پوسٹ سامنے آگئی

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) برطانیہ میں کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانیوالی ایک ایئرہوسٹس کی آخری دل سوز پوسٹ سامنے آگئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کا بہت زیادہ ’ خوف‘ اپنے اوپر طاری کیا ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر کارڈف کی رہائشی 40سالہ کیرن ہوبز نامی اس خاتون کو 27دسمبر کوہسپتال لایا گیا تھا۔تشویشناک حالت کے

پیش نظر ڈاکٹروں نے اسے دوا کے ذریعے بے ہوش کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ اسی بے ہوشی میں ہی ہارٹ اٹیک آنے سے موت کے منہ میں چلی گئی۔رپورٹ کے مطابق کیرین نے فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں لکھا تھا کہ مجھے دوا دے کر بے ہوش کیا جانے لگا ہے اور وارننگ بھی دی گئی ہے کہ شاید میں اس بے ہوشی سے واپس نہ آ سکوں، پلیز تمام لوگ میرے لئے دعا کریں کہ میں دوبارہ ہوش میں آ کر اپنے بچوں کے پاس واپس جا سکوں۔ میں اتنی خوفزدہ ہوں کہ لفظ ’خوف‘ اس کیلئے چھوٹا پڑ رہا ہے۔‘اس آخری پوسٹ سے دو دن قبل کیرن نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’میرے برابر والی خاتون کی میری آنکھوں کے سامنے موت ہو گئی ہے، کورونا وائرس سے۔ بیچاری خاتون، نرسوں نے اس کی جان بچانے کی بہت کوشش کی لیکن اس کی مدد نہیں کر سکیں۔ ہمیں اس بات کو وارننگ کے طور پر لینا چاہیے اور کورونا سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی کا سوچنابھی نہیں چاہئے۔واضح رہے کہ کیرن ہوبز 5بچوں کی ماں تھی، وہ برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ کے ساتھ بھی کام کر چکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…