جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

حال میں لانچ کی گئی گاڑی ایلسون کی بکنگ معطل وجہ کیا بنی؟سی ای او ماسٹرموٹرزدانیال ملک نے بتا دیا

datetime 27  جنوری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) ماسٹر موٹرز کے چیف ایگزیکٹوآفیسردانیال ملک نے کہا ہے کہ حال میں لانچ کی گئی گاڑی ایلسون کی بکنگ صارفین کے شاندار ردعمل کے باعث مجبوراًمعطل کردی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری معیشت میں کالا دھن گردش کررہا ہے اور جہاں بھی غیر حقیقی طور پر قیمتیں بڑھانے کا موقع ملتا ہے اسے وہیں لگادیا جاتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

یہ کالا دھن دیگر ضروریات زندگی کی قیمتیں بڑھانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ماسٹر موٹرز نے ایک شناختی کارڈپر ایک کار کی بکنگ کی پابندی سے اون منی پر قابو پانے کی کوشش کی ہے، ہم نے کاروں کی ڈیلیوری کا دورانیہ 4 ماہ تک بڑھنے کے باعث مزید بکنگ معطل کردی ہے، جسے خریدار پسند نہیں کرتے اور اس موقع سے سرمایہ کار فائدہ اٹھانے لگتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کار ساز ادارے اکیلے اون منی کو نہیں روک سکتے، سرمایہ کاروں کو طلب اور رسد کو بگاڑنے سے روکنے کیلئے معیشت کو باضابطہ بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلسل اور پائیدار طلب سپلائی چین کو مضبوط بناتی ہے، جب کاروں کی طلب میں اضافے سے لوکلائزیشن ہوگی جو پیداوار کے عمل کو تیز تر بنائے گی۔ماسٹر موٹرز کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر شبیر الدین کا کہنا ہے کہ حکومت کا نئی کار کی فروخت پر 2 لاکھ روپے تک کا ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا منصوبہ ہے۔ ایف بی آر کا ایک ہزار سی سی تک کی کاروں پر 50 ہزار روپے، ایک ہزار سے 2 ہزار سی سی کی کاروں پر ایک لاکھ روپے اور 2 ہزار سی سی سے زیادہ کی گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے وصول کرے گا۔کاروں کی دستیابی صارفین کیلئے آسان بنانے سے متعلق سوال پر شبیر الدین نے کہا کہ وہ اپنی گاڑیوں کے پرزے درآمد کرتے ہیں اور ان کی فراہمی میں 4 ماہ درکار ہیں، چار ماہ قبل طلب کی پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔پاکستان میں 18 کاریں فی ایک ہزار  کی طلب ہے، اس کے مقابلے میں امریکہ میں یہ طلب 800 کار تک ہے اور صنعتیں مطلوبہ پرزوں اور مواد کی فراہمی میں خودکفیل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…