کراچی(این این آئی ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 250روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزار200روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالرکی کمی سے1854ڈالر ہوگئی جس کے
زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت250روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزار200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت215روپے کی کمی سے 97ہزار50روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 15پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر10پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کی کمی سے160.75روپے سے گھٹ کر160.60روپے اور قیمت فروخت160.85روپے سے گھٹ کر160.70روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے160.60روپے سے گھٹ کر160.50روپے اور قیمت فروخت161روپے سے گھٹ کر160.90روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید194.50روپے سے گھٹ کر193.80روپے اور قیمت فروخت196روپے سے گھٹ کر195.20روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر218.30روپے اور قیمت فروخت221روپے سے گھٹ کر220روپے ہوگئی۔