کراچی(این این آئی) سمندری غذائوں کا استعمال ذیا بیطس یا شوگر کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔اس حوالے سے امریکی میڈیکل اسکول کے پروفیسر بوائے وون نے اپنی 5سالہ تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ سرخ گوشت کھانے والوں اورفارمی مرغی کا گوشت استعمال کرنے والوں کی نسبت ایسے افراد جنہوں نے سی فوڈ کا استعمال کیا ذیابیطس کی بیماری کے حملے سے نسبتازیادہ محفوظ رہے ۔امریکی پروفیسر نے
یہ تحقیق ہزاروں ایسے افراد پر کی جن کی عمریں40سے 70سال کے درمیان تھیں،تقریبا6سال تک کی جانے والی اس تحقیق میں50ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے مطابق سرخ گوشتاگر معمول سے زیادہ استعمال کیا جائے توشوگر کا خطرہ تیئس فیصد اور اگر پولٹری مصنوعات کھائی جائیں تو اس خطرے میں 15 فیصد تک اضافہ بڑھ جاتا ہے،تاہم اس کی جگہ سی فوڈ کااستعمال کرنے والوں میں اس مرض کے حملے کا خطرہ بہت کم تھا۔