جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

پنجاب بھر کے خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کی عوام کوبڑی خوشخبری سنادی۔پنجاب کابینہ نے صوبہ کے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ خوشخبری مقامی ہوٹل میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکی جانب سے پنجاب

کے 12اضلاع میں شروع کی جانے والی ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کے سلسلہ میں منعقدہ آگاہی کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے موقع پرحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سنائی۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،عالمی ادارہ صحت،یونیسف کے نمائندگان،طبی ماہرین و میڈیانمائندگان کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے حاضرین کو ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کی افادیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔مختلف مقررین نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکی جانب سے 15روزہ ٹائیفائیڈ ویکسین مہم چلانے پر محکمہ کو خراج تحسین پیش کیا۔انتہائی اہم اور عمدہ ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کے آغاز پر محکمہ صحت پنجاب کو مبارکباداور شاباش دیناچاہتی ہوں۔ٹائیفائیڈ ویکسین مہم پنجاب کے 12اضلاع لاہور،راولپنڈی،چکوال،میانوالی،پاکپتن،ملتان،ڈیرہ غازی خان،لیہ،راجن پور،منڈی بہاؤالدین،گوجرانوالہ اور فیصل آبادسے شروع کی جارہی ہے۔پاکستان دنیامیں ٹائیفائیڈ ویکسین مہم شروع کرنے والا تیسرا ملک ہے۔اس مہم کے اندرمعاشرہ کے ہربچہ کو ہر قسم کی بیماریوں سے بچاناچاہتے ہیں۔عوام کی بھلائی کیلئے ہمیشہ تعاون کرنے پر عالمی ادارہ صحت،یونیسف ودیگرسٹیک

ہولڈرزکے بے حدشکرکزارہیں۔محکمہ صحت بچوں کی ویکسین کیلئے کیمپس اور آگاہی سنٹرز قائم کرے گا۔وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق صحت کے شعبہ میں بہتری اولین ترجیح ہے۔محکمہ صحت50فیصدخالی اسامیوں کے ساتھ کام کررہاتھا۔ہماری حکومت نے سوفیصدمیرٹ پر

32ہزارڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی ریکارڈ بھرتی کی ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کیلئے 42ارب روپے کی خطیررقم خرچ کی جارہی ہے۔رواں سال سرکاری ہسپتالوں کے طبی سامان کی خریداری کیلئے10ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔کوویڈ کے درمیان بلا تخصیص تمام مریضوں کو ضرورت

پڑنے پرسوالاکھ روپے کاایکٹمرا ٹیکہ لگایاگیا۔گذشتہ سال کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج پرحکومت پنجاب نے 14ارب روپے خرچ کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے کرم سے پنجاب میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح باقی صوبوں کی نسبت سب سے کم ہے۔9ماہ کے قلیل ترین عرصہ کے دوران 20بی ایس ایل لیول تھری لیبزقائم کی

گئیں۔بی ایس ایل لیول تھری لیبز کے قیام میں کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے اہم کرداراداکیا۔20نئی بی ایس لیول تھری لیبز کے قیام کے بعدتشخیصی ٹیسٹوں کی معیاد400سے بڑھ کر25ہزارتک پہنچ چکی ہے۔پنجاب کے ہرفردکوصحت کی بہترسہولت دینا حکومت کافرض ہے۔دسمبر2021تک نادرا کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق

تمام 2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزتقسیم کردئیے جائینگے۔پہلے فیزمیں 30جون تک ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژنز کے سات اضلاع کے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزتقسیم کردئیے جائینگے۔صحت سہولت کارڈ کے حامل خاندان کسی بھی ہسپتال سے سات لاکھ بیس زارتک کا مفت علاج وادویات کی سہولت حاصل

کرسکے گا۔صحت سہولت کارڈزکے حامل خاندان پنجاب سمیت پورے پاکستان کے کسی بھی ہسپتال سے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی صحت اور تعلیمی نظام میں بہتری لانے کاوعدہ کیاتھا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 9نئے ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ مدراینڈ چائلڈگنگارام ہسپتال

لاہور،نشترٹوملتان،مدراینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی اور کارڈیالوجی ہسپتال ڈی جی خان زیر تعمیرہیں۔پنجاب میں پانچ اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال اٹک،بہاولنگر،راجن پور،لیہ اور سیالکوٹ بنائے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بچوں کی نشوونماء اور صحت پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔تاریخ میں پہلی

بارایسی حکومت آئی جس نے غریب کی بہتری کی بات کی ہے۔وزیراعظم اس قوم کو صحت اور تعلیمی لحاظ سے مضبوط کرناچاہتے ہیں۔محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرعوام کی بھلائی کے لئے کام کررہے ہیں۔بچوں کی صحت کے پروگرام کوکامیاب بنانے میں اہم کرداراداکرنے پر وزیر سکول ایجوکیشن مرادراس کابھی خصوصی شکریہ اداکرتی ہوں۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج

تاریخی مہم کے آغازپر اللہ تعالیٰ کا شکراداکرتاہوں۔یکم فروری سے پندرہ فروری تک تقریباً2کروڑ بچوں کو ویکسینیشن دی جارہی ہے۔پندرہ دن کے اندر9ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایاجائیگا۔بچوں کوٹائیفائیڈ بیماری سے بچانے کیلئے یہ مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔تمام سٹیک ہولڈرزعالمی ادارہ صحت،یونیسف ودیگراداروں کے تعاون کاشکریہ اداکرتاہوں۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ہمیشہ رہنمائی فرمائی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…