جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

آٹے چینی کے بعد اب کھاد کے ذخیرہ اندوزوں نے بھی مال سمیٹنا شروع کردیا

datetime 25  جنوری‬‮  2021 |

سجاول (این این آئی) آٹے چینی کے بعد اب کھاد کے ذخیرہ اندوزوں نے بھی مال سمیٹناشروع کردیاہے۔ ضلع بھرمیں کھاد کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیاگیاہے اور کاشتکار پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں،سجاول ضلع بھرمیں کھاد کے ڈیلروں نے ریٹ ایکدم سے بڑھادئے ہیں ڈیڑہ ماہ قبل سونا ڈی اے پی کھادکی فی بوری کی قیمت

تینتیس سو روپے تھی، لیکن اب یہ چھیالیس سو روپے فی بوری میں فروخت ہورہی ہے، این پی نائٹرو کی فی بوری کی قیمت اٹھائیس سو روپے سے بڑھاکر تینتیس سور وپے کردی گئی ہے، جبکہ سونایوریاکی قیمت سولہ سو روپے سے بڑھاکر ساڑھے سترہ سو روپے کردی گئی ہے۔ کھاد کی اچانک قیمتوں میں اضافے سے کاشتکار شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں،ضلع بھرمیں کھاد کے ڈیلروں کے پاس ہزاروں بوریوں کا ذخیرہ اسٹاک ہے تاہم ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیداکرکے من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں،زیادہ قیمت کی وجہ سے غریب کاشتکار اب مجبوری میں ادھار پر اور اضافی سود پر کھاد خریدرہے ہیں، جبکہ ناقص کھاد کی شکایات بھی موصول ہورہی ہیں، علاوہ ازیں علاقے میں ناقص زرعی ادویات کی وجہ سے کاشتکاروں کو بھاری نقصان کا سامنہ کرناپڑرہاہے، مختلف دکانوں پر غیرمعیاری اور ناقص زرعی ادویات فروخت کی جارہی ہیں،کمپنیوں کی جانب سے دکانداروں کو مختلف ٹارگٹ اور پیکیجز دے کر غیرملکی ٹوئربھی کرائے جاتے ہیں، جبکہ یہ ہی غیرمعیاری ادویات مہنگی فروخت کرکے بھی منافع کمارہے ہیں کاشتکار لوٹ مار کا شکارہورہے ہیں، محکمہ زراعت کی جانب سے غیرمعیاری زرعی ادویات کے متعلق سنگین شکایات پر بھی کوئی عمل نہیں کیاجارہاہے نہ ہی کوالٹی اور قیمتوں پر کنٹرول ہے،کھاد اور ناقص زرعی ادویات سے غریب کاشتکار براہ راست متاثرہورہے ہیں اور سنگین معاشی مسائل کا شکارہیں ۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…