پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ملک شدید خطرات میں ہے ،حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں، آصف زرداری نے پی ٹی آئی حکومت میں بڑے خدشہ کا اظہار کر دیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی،ملک شدید خطرات میں ہے ،حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں،حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارسابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی

پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کریگا۔اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں۔حکمرانوں کو اب مزید کرونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔نہ یہ ویکسین خرید سکینہ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاہ یہ کرونا پر عوام کی مدد کر سکے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے 2008 کے عالمی معاشی بحران کے باوجود ایکسپورٹ 19 ارب سے 26ارب تک بڑھائی۔ملک کا ریونیو ڈبل کیا۔ملازمین کی 125فیصد تنخواہیں بڑھائیں۔سرکاری ملازمین کی پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا۔اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کر دئے ہیں۔میں نے پہلے کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے۔ اب یہ گر چکے ہیں۔بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے۔ پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی اس ناکام اور ناہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کریگا۔اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…