اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ٹک ٹاک کے جنون نے پاک فوج کے جوان کی جان لے لی

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کلفٹن میں ٹک ٹاک کے جنون نے پاک فوج کے جوان کی جان لے لی، متوفی کوہاٹ میں تعینات اور 5 روز قبل چھٹی پر کراچی آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ درخشاں وساحل کی حدود کلفٹن سی ویو پر بھاری بھرکم پتھر سر پر گرنے سے20 سالہ نوجوان عزیز ولد زبیر خان جاں بحق ہوگیا،

جس کی لاش کلفٹن کے نجی اسپتال سے پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق متوفی پاک آرمی کا جوان تھا جو کہ کوہاٹ میں ڈیوٹی انجام دیتا تھا اور 5 روز قبل چھٹی پر کراچی آیا تھا، متوفی اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 فقیر کالونی عثمانیہ محلے میں بابو ہوٹل کے قریب کا رہائشی تھا، متوفی4 بھائی اور دو بہنوں میں سب سے بڑا تھا، متوفی کے والد نے بتایا کہ وہ ٹریلر کے ڈرائیور ہیں ہفتہ کی شب تقریباً 9 بجے وہ کام سے گھر آئے تو عزیز اپنے رشتے داروں کے ساتھ کھاناکھانے میٹروول سائٹ جانے کا بول کر گیا تھا، متوفی کے کزن نے پولیس افسر کو بتایا کہ واقعے کے وقت وہ بھی اس کے ساتھ تھا، سی ویو پر باب اقبال اور چنکی منکی کے درمیان میں پیلے رنگ کے بڑے بڑے پتھر بطور شو پیس رکھے گئے ہیں، عزیز اس پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنانا چاہتا تھا اسے کافی منع کیا تاہم وہ نہیں مانا پتھر کے اوپر چڑھا تو وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پیچھے کی طرف گر گیا اس دوران پتھر بھی اس کے اوپر جا گرا جو جان لیوا ثابت ہوا، تاہم پولیس نے واقعے کی اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے ابتدائی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…