بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت کی جانب سے قبضہ کی گئی اراضی واگزار کرنے پر مریم نواز کا کھوکھر برادران کے حق میں ٹوئٹ، سوشل میڈیا صارفین کا مریم نواز کے بیان پر شدید ردعمل

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ +این این آئی) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک قانون طاقت ور کے لئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے، دوسرا قانون مخالفین کے لئے جس کے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔ نوازشریف کیساتھ وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے ساتھیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔مریم

نواز نے کھرکھر پیلس پر انتظامیہ کے آپریشن کیخلاف اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، نواز شریف کے ساتھ وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نا پیچھے ہٹے نا ہی نواز شریف سے بیوفائی کی۔ مریم نواز نے کہا کہ ہر ظلم کا حساب ہوگا، کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نہ پیچھے ہٹے نہ ہی نواز شریف سے بیوفائی کی۔ کھوکھر برادران کے لئے شاباش ہے۔ مریم نواز کے اس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین شدید برہم ہو گئے، توصیف راجہ نامی صارف نے کہا کہ ہر فراڈیے اور ٹھگ کی سپورٹ میں آگے آگے ایک ہی عورت مریم نواز، خود بھی عدالت سے تصدیق یافتہ جھوٹی اور ٹھگ کو دو نمبر لوگ ہی پسند آتے ہیں، بلوچ بابا نامی صارف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ظلم تو پاکستان کے ساتھ آپ لوگوں نے کیا۔ اکرم اعوان نامی صارف نے لکھا کہ انشاء اللہ یہ ظالم حکمران اقتدار کے ہوس میں پاگل ہو گیا ہے جبکہ عدالتوں نے سٹے آرڈر دیا ہوا تھا کہاں گیا قانون آج۔ سلمان نامی صارف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کھوکھر برادرز لاہور کے بدنام زمانہ قبضہ مافیا ہیں، چاہے آپ کی جماعت کے خلاف کیوں نہ ہو مگر کوئی بھی ایسا اصولی موقف نہیں اپنا

سکتا، آخری میں انتہائی نازیبا الفاظ بھی بول دیے۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب پنجاب نہیں آپ کے رشتے دار اورفرنٹ مین ترقی کر رہے ہیں،کب تک آپ اپنی سادگی اور شرافت کے ڈھونگ کے پیچھے چھپتے رہیں گے؟،جس شخص کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پر

منشی نہ رکھے عمران خان نے اس کے حوالے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ کردیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب آپ نے کونسی دودھ اور شہد کی نہروں کی کھدائی کرائی ہے جن کے راستے میں پی ڈی ایم رکاوٹیں کررہی ہے،آپ باقاعدگی سے اپنی وٹس ایپ کلاسز لیں اور اپنی سرکار سے روزانہ دم درود کرایا کریں،آپ کے کچھ وزیر آپ کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،ان کیلئے چلہ کاٹیں،پنجاب کے عوام آج شہبازشریف کی گڈ

گورننس اور مینجمنٹ کو یاد کررہے ہیں،عثمان بزدار نے اڑھائی سالوں میں پروٹوکول انجوائے کرنے کے علاوہ ایک گلی بھی مرمت نہیں کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پیلس گرانے کی شدید مذمت کرتے ہیں،عدالت کے حکم امتناعی کے باوجود بزدار انتظامیہ نے کھوکھر پیلس گرایا،بزدار انتظامیہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئی ہے،کھوکھر برادران کو نوازشریف کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے،بزدل حکومت کی انتقامی کاروائیوں سے نوازشریف کے شیر گھبرانے والے نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…