اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

صبر کا پیمانہ لبریز، ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) پورے پاکستان میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان فلاح پارٹی نے ہوشربا مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا اس ضمن میں پہلے مرحلے میں 31جنوری کوپنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یک نکاتی ایجنڈے پر انسداد مہنگائی عوامی احتجاج کیا جائیگا جس میں

ہم خیال سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما وکارکنان شریک ہونگے مہنگائی کے ہوشربا طوفان نے تبدیلی کے خوش نما نعروں کی دھجیاں بکھیر کررکھ دی ہیں آسمان سے باتیں کرتی ہوئی اشیاء خوردنو ش کی قیمتوں نے عام آدمی کیلئے ایک وقت کا کھانا بھی مشکل بنادیا ہے اورحکمران خواب خرگوش کے مزے اڑا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر پروفیسر سید راشد گردیزی، علما ونگ کے صدر علامہ رفیق قادری اور صوبائی رہنما محمدزبیر بیگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان فلاح پارٹی کے صوبائی صدرپروفیسرسیدراشد گردیزی نے کہا کہ نیا پاکستان کا نعرہ لگا کر ملک میں میں مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان برپا کردیا گیا ہے اور اب کہتے ہیں کہ ہماری تیاری نہیں تھی عام آدمی کیلئے حکمرانوں نے جسم جان کا رشتہ برقرار رکھنا دشوار بنا دیا اور حکمران دیدی دلیری سے ترقی اور معاشی صورتحال بہتر ہونے کی بات کرتے ہیں انھوں نے کہاکہ مہنگائی کے خلاف یک نکاتی ایجنڈے پر ملک بھر احتجاج کااسلسلہ شروع کررہے ہیں ا س ضمن میں میں 31جنوری کو پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائیگا لاہور میں مرکزی صدر امانت زیب احتجاج کی قیادت کریں گے۔ راولپنڈی میں پریس کلب سے مری روڈ تک صوبائی رہنما قیادت کریں گے اسی طرح تمام چھوٹے

بڑے شہروں میں احتجاج اور مظاہرے کئے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ آخری مرحلے میں اسلام آباد کی جانب انسداد مہنگائی عوامی مارچ کیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ انسداد مہنگائی عوامی احتجاج میں دیگر ہم خیال سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مدعو کرنے کیلئے پنجاب بھرمیں 50 رکنی کمیٹی قائم کرد ی گئی ہے عوامی احتجاج کے سلسلے میں تاجروں اورٹرانسپورٹرز سے بھی رابطہ کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…