بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

’’شیطان کبھی پی ڈی ایم اور کبھی ایم آرڈی کی صورت میں ہوتےہیں‘‘کہاں ہیں ان کے استعفے؟ کیسزختم کرنےکیلئےکیا کام شروع ہو گیا ہے ؟ حیران کن دعویٰ

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ شیطان کبھی پی ڈی ایم اور کبھی ایم آر ڈی کی صورت میں ہوتےہیں، پی ڈی ایم والےاستعفیٰ دے رہےتھےکہاں ہیں ان کے استعفے؟ کیسزختم کرنےکیلئےیہ لوگ منتیں ترلے کررہےہیں۔ وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان نے لب ٹھٹھو گاؤں حسن ابدال روڈ میں ترقیاتی کاموں کاافتتاح کیا ایم این اے منصور حیات خان

ایم پی اے عمار صدیق خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 9کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے گیس کی فراہمی کے منصوبہ افتتاح کیا۔72لاکھ50 ہزارروپے کی لاگت سے بجلی کی فراہمی کے منصوبہ افتتاح کیا۔جس کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے یہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے تمام کے دیہاتوں کو گیس اور بجلی کی فراہمی مقصد ہے،بلا تفریق خدمت اولین ترجیح ہے۔موجودہ حکومت ترقیاتی کاموں کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،آپ سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کے کئے تحریک انصاف کی حکومت نے مثالی اور ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے مخلص اور ملکی دشمن قیادت کو پہچانئے۔شیطان کا کام ورغلانا ہے۔ اللہ تعالی شیطان کے شر سے محفوظ رکھے۔شیطان کے نائب بھی موجود ہیں۔اللہ پاک پی ڈی ایم جیسے شیطانوں سے بھی محفوظ رکھے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مولوی فضل الرحمان جیسے شیطان سے بھی محفوظ رکھے۔اس کا کام عوام کو ورغلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان اور قائداعظم کو ایک ایک موقع ملا۔جن کو تین تین بار موقع ملا انہوں نے اپنی اولادوں کا سوچا۔غلام سرور نے کہا کہ کہا جاتا ہے پی ائی اے میں ہماری غلطیوں اور نااہلیوں سے مسائل میں اضافہ ہوا۔ انسان ہیں غلطی ہو سکتی ہے لیکن ہم نے عوام کا خون نہیں چوسا۔ انہو ں نے کہا کہ پی آئی اے 462 ارب خسارہ کن کے پیٹوں میں گیا ہے۔ یہ انکی 35 سال کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔ ایک ہزار بندوں کو جعلی ڈگریوں اور سفارشی نوکریاں کس نے دیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی لائسنس والا سوزکی نہیں چلا سکتا تو یہاں جہاز چلارہے ہیں،لوگوں کی جان بچانے کی غرض سے جعلی لائسنس والوں کے خلاف آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا میں ڈیٹ ہی احتساب کا ہے

جنہوں نے ملک لوٹا انکا حساب ہم نے کرنا ہے، حساب کتاب چھوٹے چوروں سے نہیں وزیراعظم ہاؤس سے پہلے احتساب شروع کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب ہاؤس تختہ لاہور کے ڈرامہ باز کو ہم نے پکڑا،جس کے شر سے سرکاری افسروں کی بیویاں اور لوگوں کی بچیاں محفوظ نہیں تھیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہماری حکومت پانچ سال پورے کرے گی،پی ڈی ایم کا مستقبل جیلیں ہیں اور ان انجام بھی یہی ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ سب سے زیادہ ضرورت اتحاد اور اتفاق کی ہے،ہم میں کوئی سندھی، بلوچی کوئی پنجابی، پٹھان نہیں سب پاکستانی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…