اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )گوجرانوالاسے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین کے بیٹے کی بارات میں ڈالروں کی بارش کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ کی ڈی سی کالونی کے رہائشی ایک بزنس مین کے بیٹے کی شادی ہوئی ۔بارات چندا قلعہ بائی پاس کے
قریب واقع میرج ہال پہنچی تو دلہا کے دوست احباب نے پاکستانی کرنسی کے ساتھ ساتھ ڈالرز بھی نچھاورکیے۔مقامی افراد اور بچوں کے ساتھ ساتھ بارات میں شامل مہمانوں نے بھی نوٹ لوٹے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال منڈی بہاؤ الدین میں ایک شادی کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی نوٹوں کی بارش کر دی گئی تھی۔ شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اس ویڈیو کے مطابق چھت پر کئی افراد کھڑے ہیں اور ملکی اور غیر ملکی نوٹ لٹا رہے تھے، نیچے کھڑے افراد کی تعداد بھی بہت زیادہ تھی بعض افراد تو نوٹ لوٹنے کے لئے اپنے ساتھ جال لے آئے اور ان کے ذریعے پیسے لوٹے۔