جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

روزانہ چائے کے کتنے کپ پینے سے فالج  کا خطرہ کم ہو جاتا ہے؟طبی تحقیق میں اہم انکشاف

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ چائے یا کافی پینا پسند کرتے ہیں تو اچھی بات یہ ہے کہ یہ عادت دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اور فالج کا خطرہ کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ میلبورن کے الفریڈ ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے یا کافی میں موجود کیفین مرکزی اعصابی نظام کو حرکت میں

لاکر ایڈی نوسین نامی کیمیکل کے اثرات کو بلاک کرتا ہے جو کہ atrial fibrillation یا اطاقی فائبرلیشن کا باعث بنتا ہے۔ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ اطاقی فائبرلیشن دل کی دھڑکن کا سب سے عام مرض ہے جس میں دل بہت تیزی سے دھڑکتا ہے اور علاج نہ کرایا جائے تو فالج بھی ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ کیفین سے دل کی دھڑکن کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ، تاہم کافی اور چائے وغیرہ اس سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ایڈی نوسین کو بلاک کرنے کی خصوصیت ہے۔ اس حوالے سے روزانہ 3 کپ ان مشروبات کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 2 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ کیفین والے مشروبات کے استعمال سے دل کی دھڑکن کے مسائل کا خطرہ 13 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران ایسے 103 افراد کا جائزہ بھی لیا گیا جو ہارٹ اٹیک کا شکار ہوچکے تھے اور انہیں روزانہ 353 ملی گرام کیفین استعمال کرایا گیا تو دل کی دھڑکن میں بہتری آئی۔ چائے پینا جان لیوا مرض سے بچائے تاہم تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ چائے یا کافی کا بہت زیادہ استعمال ایسے عارضے کا خطرہ بڑھاتا ہے جس میں دل کے نچلے چیمبرز میں دھڑکن بہت تیز ہوجاتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل جے اے سی سی: کلینکل Electrophysiology میں شائع ہوئے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…