ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ایک ارب ڈالر کی منتقلی کے الزامات ، حسین نواز نے حکومت کو بڑا چیلنج کر دیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ کوششوں کے باوجود پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں ہمارے خلاف کوئی کیس رجسٹر نہ ہونا، بے گناہی کا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی جج سرانتھونی ایونزنے اپنے

فیصلے میں لکھا ہے کہ نواز شریف یا ان کے خاندان کے افراد کے خلاف کوئی چیز سامنے نہیں آسکی، جج کے یہ ریمارکس شریف خاندان کیلیے کلین چٹ ہیں۔روزنامہ امت کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین جب بھی کسی غیرجانبدار فورم پرگئے انہیں منہ کی کھانی پڑی،ایک ارب ڈالر منتقل کرنے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔حسین نوازنے کہا کہ نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق جے آئی ٹی کے اعدادوشمارکو نیب پرلاگو کردیا گیا،براڈ شیٹ نے نیب کے بے بنیاد دعووں کی بنیاد پر20 فیصد حصہ وصول کرلیا، سزا ٹیکس دہندگان کو ملی۔ حسین نواز کا کہناتھا کہ لندن معاہدے کے مطابق اگر حکومت پاکستان بھی کوئی رقم برآمد کرتی تو اس میں سے بھی براڈ شیٹ کو حصہ ملنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پروپیگنڈے اورجھوٹ کا کارخانہ لگا ہوا ہے،جلسوں میں بڑے دعوے کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ ثبوت پیش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا ایکشن نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…